ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کیا کرنا ہو گا، تحریک لبیک نے لائحہ عمل دے دیا
تحریک لبیک پا کستان مجلس شوریٰ کے رکن علامہ غلام عباس فیضی نے کہا کہ پا کستان اسلام کے نام پر بنا ہے،
غلام عباس فیضی کا کہنا تھا کہ اسلام کی سر بلندی میں ہی ملک کی خوشحالی ہے، مسئلہ ناموس رسالتؐ پر ہر مکتبہ فکر اور پیشے سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک ہی صف پر کھڑے ہیں،ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی و قت کی ضرورت ہے، ملک میں بحرانوں کی سب سے بڑی وجہ ناکام معاشی پا لیسی اور سودی نظام کا رائج ہونا ہے،اسلام میں سودی نظام کو حرام اور اللہ رسولؐ کے ساتھ اعلان جنگ تصور کیا جاتا ہے،سودی نظام کے ہوتے ہوئے کبھی بھی ملک سے قرضو ں کے پہاڑوں کو نہیں توڑا جا سکتا،
علامہ غلام عباس فیضی نے کہا کہ ایسے کسی بھی قانون کی کبھی بھی حمایت نہیں کر یں گے جو اسلام اور آئین پا کستان کے منافی ہو اس لیے ہر فرد اور آئینی ادارے پر یہ فرض ہے کہ وہ پا کستان کے آئین اور قانون کی پا بندی کرے تاکہ قیام پا کستان کے مقاصد پورے کیے جا سکیں،پا کستان کی فلا ح و بہبود،ترقی اور خو شخالی کے لیے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان روئے زمین پر ایساخطہ ہے جس پر بسنے والے مسلمانوں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر اسے حاصل کیا، اسی وجہ سے مسلم دنیا پا کستان کو اسلام کا قلعہ کا سمجھتی ہے،
ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا
کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری
تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا
تحریک لبیک سے مذاکرات ناکام، امید ختم، شیخ رشید کا انکار،لانگ مارچ پھر تیار
ایک کارکن کا بھی خون بہا تو ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید ہونگے ،تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان