ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

0
48
ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ #Baaghi

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا خضدار، قلات، ژوب اوربارکھان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں اورچند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے-

پنجاب کے وسطی اور جنو بی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا –

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، کوہستان، سوات اور مانسہرہ میں چند مقامات پر مزیدبارش کا امکان ہے دوسری جانب آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوا وں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے-

Leave a reply