ساؤتھ انویسٹی گیشن ٹیم کی کامیاب کاروائی، ملزمان گرفتار۔

ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم ساؤتھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،تفتیشی ٹیم تھانہ فرئیر نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرئیر کے علاقے میں موجود سیلانی ویلفیئر سینٹر کے ملازم سے رہزنی کی واردات کو ٹریس کر لیا اور چھینے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار روپے، دو عدد موبائل فون ، واردات میں استعمالی موٹر سائیکل اور ایک پسٹل برآمد ہوا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 95/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ فرئیر میں درج ہوا تھا۔SIO کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل ٹیم اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم معیز ولد محمد جاوید اور شفیق محمود ولد خالد محمود کو گرفتار کیا۔ جبکہ ان کا تیسرا ساتھی جو کہ سیلانی ویلفیئر سینٹر کا ہی ملازم تھا کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

برآمدہ پسٹل پر علیحدہ سے ملزم شفیق محمود ولد خالد محمود پر مقدمہ الزام نمبر 157/22 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ آرڈیننس درج کیا گیا۔ملزمان کی شناخت پریڈ کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ قانونی تقاضوں کے بعد ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ایس پی نے تفتیشی ٹیم کو کامیاب کارروائ پر شاباش دی اور مزید اچھے کام کرنے کی ہدایت کی۔

بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

Shares: