ملازماوں کو گرفتار کرنیوالی خبر میں صداقت نہیں، حنا ربانی کھر کی تردید

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے باغی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبر کا حقیقت سے تعلق نہیں، اصل کہانی کچھ اور ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے باغی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر پر ٹویٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے برادر نسبتی کے گھر ڈکیتی ہوئی تھی جب وہ بیرون ملک تھے، اس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ،پولیس نے تفتیش کی توڈکیتی کے وقت جو لوگ گھر میں موجود تھے ا ن سے بھی تفتیش کی گئی جس کے بعد سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.
What is this nonsense. My bro in law has a robbery in his house while they were out of country. He registers an FIR against unknown people, police starts investigating people who were in the house when robbery took place and some outlet decides to give it this spin. Unbelievable! https://t.co/EsyqbpKdip
— Hina Rabbani Khar (@HinaRKhar) May 24, 2019
مکمل خبر اور معلومات کے لئے یہ خبر بھی ضرور پڑھیں
گھر میں کام کرنےسے انکار،سابق وزیر خارجہ نے اپنی تین سابقہ ملازماوں کوگرفتار کرادیا