امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پہلی بارحیدرآبادمیں بہنوں، بیٹیوں، ماؤں کاسمندردیکھ رہا ہوں،
وزراء کو تبدیل کرنے کی خبریں، سراج الحق نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کشمیرکےمظلوم باب الاسلام سےبہت توقعات رکھتےہیں، م دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، کشمیریوں کاقصورصرف اتناہےکہ وہ کشمیربنےگا پاکستان کانعرہ لگاتےہیں، امریکامیں ٹرمپ کی کشتی ڈوب رہی ہےوہ کیا مدد کرے گا، اگرکہیں شکست کے آثارہیں تووہ ہمارے حکمرانوں کے چہروں پر ہیں، سری نگراجتماعی قبربن چکاہے، وہاں سانس لینامشکل ہوچکاہے، مجھےافسوس ہےکہ ہماری حکومت ہرمحاذپرناکام ہے،پاکستان کی حکومت کواقوام متحدہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے،
ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق
سراج الحق نے کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو ہمیں سرینگرمیں جنگ لڑنی ہو گی، کشمیری پاکستان کےساتھ الحاق چاہتے ہیں، مسلمانون نےہمیشہ ایمان کی قوت سے کامیابی حاصل کی، دشمن کی فوج کے ملک میں داخل ہونے کا انتظار نہ کریں، انہوںنے کہاکہ حکومت کہتی ہےکہ معیشت مضبوط نہ ہوتوکشمیریوں کونہیں بچاسکتے،