ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

0
33

اسلام آباد: مری میں چند روز وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری شروع ہوگئی-

باغی ٹی وی : مری میں ایک بار پھر برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روم تھام کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہےانتظامیہ نے جناح ہال میں کنٹرول روم قائم کرکے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ ماضی کی طرح کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو۔

اُدھر کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اورنوتعینات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق برفباری کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے جہاں انہوں نے کنٹرول روم قائم کیا۔

کوتل سڑی اور پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر شدید برفباری جاری ہے جس کے بعد سنجاوی ، زیارت ڈومیارہ روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے ہدایت کی ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ زیارت اور لیویزفورس کی جانب سے سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا-

شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

انتظامی حکام نے تمام محکموں اور اُن کے افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دوروز تک مری میں برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسیمات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند ،کرم ،وزیرستان، کوہاٹ ،ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں بارش اور برفباری متوقع ہے اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 13،کم سے 10 ڈگری سینڈی گریڈ رہنے کا امکان ہے-

شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ میں بارش متوقع جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ،نوکنڈی، دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ،چمن اور نوشکی میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے-

خطہ پوٹھور اور شمال مشرقی پنجا ب میں بعض مقا مات پر تیز بارش اورژالہ باری کا امکا ن ڈی جی خان، ملتان،لیہ، خانیوال،راجن پور،بہاولپور، اور بہاولنگر میں ہلکی بارش متوقع ہے-

جھنگ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، میانوالی،ساہیوال،اوکاڑہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،ناروال،لاہور،شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے

راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین،کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ ،خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش متوقع ہے-

کراچی:تیزہواؤں سےتباہی، دیواریں گرنےسےبچےسمیت 5 افراد جاں بحق:ہواوں کا رُخ پنجاب…

Leave a reply