ملک بھرمیں ایک دن انتخابات کرانےکیلئےپیپلزپارٹی کاسندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سےپہلےہی کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے نہ دو، اور پہلے بھی ہم ہی ان کو اسمبلی میں واپس لائے تھے، اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں رہ کرکام کرو، ان کےغلط فیصلوں نے پاکستان کو یہاں لاکھڑا کیا ہے۔

عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہیں، اور جن کو پارلیمنٹ کا تجربہ نہ ہو وہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے، اس لئے جب مذاکرات کا ماحول بنے گا تو مذاکرات ہوں گے، عدلیہ تقسیم ہوچکی ہے، یہ انارکی ہے، پارلیمنٹ کی خودمختاری تک حالات بہترنہیں ہوسکتے، مذاکرات کی فضا پیدا ہونے تک بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کیلئے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 25 اپریل کو احتجاج ہوگا، سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں۔

واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف

نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، الگ الگ انتخابات ملک کو تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے۔

Comments are closed.