ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،نیشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے تازہ رپورٹ جاری کردی-

باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار578 ہو گئی ہے،گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں 3،سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے-

پاکستان میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی ہے، عالمی برادری بڑھ چڑھ کرتعاون کرے،:انجلینا جولی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2 افراد زخمی ہوئے،مجموعی تعداد 12 یزار 862 ہو گئی،سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل،13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں،سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں-

پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں میں مرد اور خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 304 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع جعفر آباد سے ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 304 ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں میں 138 مرد، 74 خواتین اور 92 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ، ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری اور لاجسٹکس کے ضمن میں 10 ارب روپے کی…

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 184 افراد زخمی ہوئے سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 72 ہزار 235 مکانات نقصان کا شکار ہوئے جبکہ 3 لاکھ، 5 ہزار 155 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے جبکہ بلوچستان بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 2200 کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورموسم گرم رہے گا،اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے-

پورے ملک میں کہیں بھی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچ رہی:یہ پہلے اپنی…

Shares: