ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی

0
44

ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی۔
ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ذیلی ویرینٹ ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکس بی بی 1.5 اصل میں ایکس بی بی 1 کی ذیلی قسم ہے، اور اومی کرون کے مختلف ویری انٹس آتے رہیں گے۔

حکام قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے، ویکسین کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت بہترہے، اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 کیسز ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے24نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار152کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے24ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں446ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.22فیصد رہی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
اسی طرح لاہور میں 861 ٹیسٹوں میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.93 فیصد، پشاور میں کئے گئے 221 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.45فیصد اور راولپنڈی میں 489 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.20فیصد رہی۔

Leave a reply