ملک بھر میں کتنے لنگر خانے کھولے جائیں گےِ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

0
89

ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں احسان لنگر کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ایک سال قبل پناہ گاہ بنانے کا اعلان کیا تھا،ملک بھر پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں،وزیراعظم نے حکم دیا کوئی کھلے آسمان تلے اوربھوکا نہ سوئے،معاہدے کے تحت ملک بھرمیں 112احساس سیلانی لنگرخانے کھولے جائیں گے،

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

ڈاکٹر ثانیہ نشترنے مزید کہا کہ ملک بھرمیں 112احساس سیلانی لنگرخانے کھولے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر خانے میں خود بھی کھانا کھایا ،یہ لنگرخانہ صرف10دن میں بنایا گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ لنگرخانوں میں معیاری کھانا فراہم کیاجائے،لنگراسکیم کے تحت روزانہ 600 افرادکومفت کھانامہیا کیا جائے گا ،اسلام آباد سےشروع ہونیوالی اسکیم کوملک بھرمیں پھیلایا جائے گا .

احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

Leave a reply