سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
سینٹ ممبران کی خریدوفروخت سے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، محمد ثروت اعجاز قادری
ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانیوالوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی بحران کی طرف دھکیل دیاہے
اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں
محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، محمد ثروت اعجاز قادری
علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ؐکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں، محمد ثروت اعجاز قادری
ملک چلانے کیلئے حکمران سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں،نیوکراچی میں خواجہ غریب نوازؒکے عرس سے خطاب
کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جمہوری اقدارکے منافی ہے، سینٹ ممبران کی خریدوفروختسے پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے،ایوان بالاکو مویشی منڈی بنانے والوں نے ملک کوبدترین سیاسی، آئینی اور پارلیمانی بحران کی طرف دھکیل دیاہے، انتخابی اصلاحات کے لیے تمام جمہوری جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوکراچی میں حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمدثروت اعجاز اقادری کاکہناتھاکہ مہنگائی اوربیروزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس،آٹا، چینی، آئل، سبزیاں سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف بات کرنے کی بجائے اپنے پروڈکشن آرڈر کے لیے شور مچا رہی ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کے لیے قوم کسی قسم کاکوئی ریلیف برداشت نہیں کرے گی،ملک کو چلانے کیلئے حکومت کو سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،خود انحصاری کی پالیسی اوراسلام کے معاشی نظام کے ذریعے ہی خوشحالی ممکن ہے،علماء کرام ملک کی ترقی وخوشحالی اور نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں،محراب ومنبر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،ملک کی ترقی واستحکام اور کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کرینگے،اس موقع پر علامہ محمدآصف مجتبائی، ذیشان قادری ودیگرنے بھی خطاب کیا.