ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج کر رہی ہے، عطا تارڑ

0
169
tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں عوام نے مسائل کے حل کیلئے اپنی ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں بھیجا ہے، مملکت خداداد کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے،مالیاتی اداروں سے مزاکرات، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیزوں پر مکمل کمانڈ حاصل ہے، وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں،ملک دشمن جماعت نے سانحہ 9 مئی کیا اب آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنا چاہتی ہے،پاک فوج کے خلاف بیرون ملک شرپسند مظاہرے کرتے ہیں،ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے،ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی رہے یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں،یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا،یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے،ملک دشمن عناصر کی گھناﺅنی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،

قومی اسمبلی اجلاس، 7 آرڈیننس پیش،اپوزیشن کا احتجاج،تاخیر نہیں کر سکتے،سپیکر

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

مردان میں کے ایف سی کو لگے تالے حکومت نے کھلوا دیئے

Leave a reply