ملک بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

0
52

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا،آزاد کشمیر میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ 30 جون سے پاکستان میں خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا، جبکہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے سبب سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زیادہ بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مون سون اسپیل کے قریب آنے پر اس درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے کراچی میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

Leave a reply