ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

راولپنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے
0
33

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی موسلا دار بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی: کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، پشاور، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک بھر میں آج پھر تیز بارشوں کا امکان ہے متعدد اضلاع میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اسلام آباد میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جاری ہے، مر ی اور گردو نواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

سوات کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ پاکپتن میں کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، بعض علاقوں میں ندی نالے بپھر جانے کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں رات گئے سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، راشد منہاس روڈ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی، شہر میں آج اور کل کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

اک زوال عروج سے ہو کر، میں عروج زوال تک پہنچا

حیدرآباد، مٹیاری،ہالہ، نیو سعیدآباد اور ٹنڈومحمدخان میں بھی بارش ہوئی، شہدادپور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں آندھی کےساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی بلوچستان میں بارشوں سے بولان ندی میں طغیانی آگئی، پنجرہ پل کے مقام پر قومی شاہراہ زیر آب آگئی اور کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شمالی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اور نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بھی سیلابی صورت حال کے امکانات ہیں۔

پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا. عامر میر

Leave a reply