جو ایک جماعت کے وفادارنہیں وہ ملک و قوم کے وفادار کیسے؟ جے یو آئی

جے یو آئی ملک کے دستور کے مطابق اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہے
0
41
juif

پرویز خٹک جیسے ضمیر فروشوں نے ہمیشہ ملکی سیاست و جمہوریت کو نقصان پہنچایا،

جمعیت علمائے اسلام کےصوبائی جنرل سیکریٹری عطاءالحق درویش ,ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی نے پرویز خٹک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کو ہمیشہ پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں جیسے ضمیر فروشوں نے لوٹ کر نقصان پہنچایا ہے، پرویز خٹک ہوش میں رہ کر بات کریں، پوری قوم اور بچہ بچہ جانتا ہے کہ پرویز خٹک نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہر الیکشن میں اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے خانہ بدوشوں کی طرح سیاسی جماعتیں تبدیل کی ہیں، ضمیر فروشی،بے وفائی جس کا وطیرہ ہو اس کے منہ سے تمام سیاسی قائدین پر کیچڑ اچھال کر انکو عوام کے ساتھ مخلص نہ ہونے کا بیان دینا زیب نہیں دیتا-پرویز خٹک کا سیاسی لیڈروں کی عوام سے مخلص نہ ہونے سے متعلق قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان حلفی کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے روز اول سے ہر الیکشن میں ضمیر فروشی کی ہے،5 سال وزیر اعلٰی اور 4 سال وفاقی وزیر کے منصب پر براجمان رہنے والے پرویز خٹک اور 4 سال وزیراعلٰی، 5 سال صوبائی وزیر کے عہدہ پر رہنے والے محمود خان نے کرپشن کی ایک طویل داستانیں رقم کی ہیں-اور آج اپنی کرپشن کی داستانوں کو ختم کرانے کیلئے یہ دونوں کسی کے اشارے پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں-

عطاءالحق درویش کا کہنا تھا کہ قوم اس سے بخوبی واقف ہے اور ہم مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں شخصیات کی اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ کس طرح ان لوگوں نے قومی خزانہ و صوبہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان نا صرف صوبہ بلکہ ملک و قوم کے بھی ہمدرد نہیں ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی کرپشن کو پروان چڑھانے کیلئے صوبہ خیبرپختونخوا جو کہ 1947 سے 2012 تک 88 ارب کا مقروض تھا اسکو ان دونوں شخصیات نے ملکر اپنے دور اقتدار میں 9 سو ارب کا مقروض بنا دیا،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مانسہرہ پاور ہاوس کیلئے لئے گئے 20 ارب روپے ڈکار لئے بغیر ہڑپ کر چُکے ہیں جس پر اج تک ایک اینٹ بھی نہیں لگی-انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ سمیت درجنوں منصوبوں میں انکی کرپشن کی داستانیں ہر خاص و عام کو معلوم ہیں،پشاور ھائی کورٹ نے بھی ان کیسوں کی انکوائری کے احکامات صادر کئے تھے-اگر نیب نے انکی کرپشن کی شفاف تحقیقات نہ کیں تو ہم سمجھ جائیں گے کہ سپریم کورٹ نے بالکل درست کہا کہ نائب قاصد بھرتی کرنے کے الزام میں افراد نیب کی جیل میں ہوتے ہیں جبکہ اربوں روپے لوٹنے والے آزادانہ گھوم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں نظریاتی سیاست کر رہی ہے جس کا منشور ملک و قوم کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال کرقومی یکجہتی اور آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہے، جے یو آئی ملک کے دستور کے مطابق اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہے، صوبہ کی عوام اب پرویز خٹک اور محمود خان جیسے ضمیر فروشوں اور بدعنوانوں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی کسی ایک سیاسی جماعت سے وفادار نہیں رہے تو ملک و قوم کے کیسے وفادار بن سکتے ہیں،

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے منشور، روایات کے مطابق ملک و قوم کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان شاءاللہ عوام کے ووٹ و اعتماد کی طاقت سے برسراقتدار آکر عوام کو چوروں، بد عنوانوں سے نجات دلائے گی-انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے یہی لوگ ذمہ دار ہیں-جمیعت اس کی اجازت کسی کو نہیں دیگی 25 کڑور عوام کا ملک اس طرح نہیں چل سکتا ھے کہ پہلے ایک کرکٹر کے حوالے کرکے تباہ کیا اور اب ان کے باقیات کے حوالے کر کے تباہ کیا جائے-مقتدرہ قوتیں بھی ہوش کے ناخن لیں

Leave a reply