کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا,نگران وزیرداخلہ

0
62

نگران وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر کیلئے رحمت کادن ہے،

نگران وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھرسے آئے ہوئے تمام علماء و مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں،اسلام میں ریاست کا تصورحضور پاکﷺ کا دیا ہوا تحفہ ہے، انسانی کردار ہی معاشرے کو بہترین بناتا ہے،ہمارا بنیادی مسئلہ بدعنوانی ہے،خاتمہ ضروری ہے،کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،اسلامی روایات کے مطابق تجارتی اصول وضع کرنے ہوں گے،نبی مکرمﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل سے ہی ترقی ممکن ہے،موجودہ دورمیں علماء کرام کا کرداربہت اہم ہے ،پاکستان ایک ایٹمی طاقت جس کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم سب مسلمان ہیں اور پاکستانی ہیں، مذہب کے نام پرشدت پسندی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی،پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے،علما کرام معاشرے میں نبی مکرمﷺکی سیرت وکردار کو عام کریں،منظم سازش کےتحت خارجہ پالیسی کو تباہ کیا گیا،

جشن میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply