سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا،چوہدری شجاعت

0
33
shujat1

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی

لیاقت بلوچ کے ہمراہ سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ بھی ملاقات میں شریک تھے،لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا،پاک وطن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے سزا ملے گی، توڑپھوڑ پر اکسا نے والوں پر پابندی لگانی چاہیے جو بھی آرمی چیف کے خلاف بات کرے گا وہ پاکستان کے خلاف بات کرے گا-

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے،سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں،

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

Leave a reply