ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 311 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہورہا ہے۔ تاہم ادھر پاکستان سٹاک مارکٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باوجود زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی جو دوپہر 12 بجے تک بڑھتے بڑھتے 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
ایک موقع پر انڈیکس 600 پوائنٹس سے بھی زائد بڑھ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی ، اس دوران مندی نے ڈیرے ڈالے۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 375.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41340.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 0.92 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 9 کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار 355 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
معاشی ماہرین کے مطابق حصص مارکیٹ بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، سیاسی عدم استحکام میں کمی، نئے بجٹ آنے والا ہے اور قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہر وہ کمپنی جس کے پاس اچھی نقد رقم ہے، اس پر ٹیکس لگایا جائے گا یا پھر وہ ڈیوڈنڈ دے، بجٹ کے حوالے سے مراعات دینے کے حوالے سے باتیں سامنے آرہی ہیں، سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں کافی نیچے آگئی ہیں، سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس لیے سیمنٹ سیکٹر میں تیزی دیکھ رہے ہیں۔