پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،ماہر معیشت عارف حبیب

0
60
arif habib

معروف صنعت کار اور ماہر معیشت عارف حبیب نے نے کہا کہ آرمی چیف کو بھی میٹنگ میں کہا تھا کہ پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، جسے ختم ہونا چاہیے۔عارف حبیب نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پولرائزیشن پر آرمی چیف نے جواب دیا تھا کہ تمام جماعتیں ساتھ ہیں، ایک ہی جماعت مخالف سمت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں بہت اہلیت ہے، اُنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حل کیے، اتحادی جماعتوں اور نواز شریف کے معاملات حل کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو کہا کہ سیاسی پولرائزیشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کرنے چاہئیں، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ پولرائزیشن ویسی نہیں جیسی آپ دیکھ رہے ہیں۔معروف صنعت کار اور ماہر معیشت نے کہا کہ شہباز شریف میں کچھ تو ہے، جس کی وجہ سے وہ تمام معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے فون پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اُنہوں نے نہیں سُنا۔معروف صنعت کار نے کہا کہ بختاور بھٹو کی شادی کے وقت بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آصف زرداری صاحب کو فون کرکے مبارک باد دیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو جب کورونا ہوا تھا تو بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ان کو بھی فون کریں، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا تھا کہ میں نے ٹوئٹ کردیا ہے۔عارف حبیب نے کہا کہ آصف زرداری کو فون کرنے کی میری بات پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ آپ وہ بات کریں جو میں کرسکتا ہوں۔

Leave a reply