تبدیلی اور انصاف کے دعویدار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو اب تک انصاف نہیں دلا سکے،رہنما پاکستان عوامی تحریک

0
31

ریپ کا خاتمہ نامرد بنانے سے نہیں بلکہ نظام اور قانون کو مرد بنانے سے ہو گا۔سید ظفر اقبال
ملک میں ہر قسم کا قانون پہلے سے موجود ہے کرپٹ نظام کی وجہ سے قانون پر عمل نہیں ہو رہا
ریاست مدینہ کا دعویٰ مذاق بن چکا عزتیں لٹ رہی ہیں حکمران قانون سازی کے راگ الاپ رہے ہیں
ریپ،اسٹریٹ کرائم،ڈکیتیاں،رہزنی کی وارداتوں سمیت جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ثاقب نوشاہی،تبدیلی اور انصاف کے دعویدار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو اب تک انصاف نہیں دلا سکے
ماڈل ٹاؤن میں ملوث لوگوں کو سزاؤں کے بجائے ترقیاں دے کر لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء سید ظفر اقبال،صوبائی سینئر نائب صدرصاحبزادہ ثاقب نوشاہی کی گفتگو

کراچی ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء سید ظفر اقبال،صوبائی سینئر نائب صدرصاحبزادہ ثاقب نوشاہی نے کہا ہے کہ ریپ کا خاتمہ نامرد بنانے سے نہیں بلکہ نظام اور قانون کو مرد بنانے سے ہو گا۔ملک میں ہر قسم کا قانون پہلے سے موجود ہے کرپٹ نظام کی وجہ سے قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔ریاست مدینہ کا دعویٰ مذاق بن چکا ہے بچیوں کی عزتیں لٹ رہی ہیں حکمران قانون سازی کے راگ الاپ رہے ہیں۔ ریپ،اسٹریٹ کرائم،ڈکیتیاں،رہزنی کی وارداتوں سمیت جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نظام کی تبدیلی ضروری ہے چہرے بدلنے سے ملک اور قوم کی تقدیر کبھی نہیں بدلے گی۔موجودہ حکومت نوجوانوں ک امنگوں اورخوابوں کی قاتل ہے۔تبدیلی سے مایوس قوم اب انقلاب کی تیاری کرے احتساب اور اصلاحات کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔تبدیلی اور انصاف کے دعویدار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو اب تک انصاف نہیں دلا سکے۔

ماڈل ٹاؤن میں ملوث لوگوں کو سزاؤں کے بجائے ترقیاں دے کر لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔ ہماری خاموشی اور امن پسندی کو کمزوری سمجھ نہ سمجھا جائے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص ضرور ہو گا۔کرپٹ،چور،بدیانت،ظالم اور بد کردار حکمرانوں کو سزاؤں کے بدلے انہیں تحفظ دیا گیا۔قوم کورونا جیسی وبا سے بچنے کیلئے احتیاط لازمی کریں بچوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کریں۔

Leave a reply