علامہ خادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالتﷺ کے محافظ اور عظیم شخصیت کے مالک تھے

0
93

 علامہ خادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالتﷺ کے محافظ ا ور عشق رسول میں فنا عظیم شخصیت کے مالک تھے،قاری زوار بہادر
وسطی پنجاب کے اجلاس میں مفتی جمیل نعیمی،ملک بشیر احمد نظامی کی نفاذ نظام مصطفےٰ کےلے خدمات کو خراج تحسین اور ان کی بلندی درجات کی دعا

جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءمفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالتﷺ، عظمت صحابہ و اہل بیت کی سربلندی کے لئے جان قربان کرنے والے ایک ناقابل شکست، توانا اور عشق رسول میں فنا ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے علماءحق میں خلاءکو کبھی پُرنہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ،ناموس رسالت اور تحفظ عظمت صحابہ کیلئے اٹھنے والی ایک مضبوط اور توانا آواز خاموش ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی تصدق حسین ،مرزا تجمل حسین ،ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ،محمد ارشد مہر ،رشید احمد رضوی ،مفتی جمیل احمد رضوی،مفتی حنیف خان چشتی ، مفتی محمد اشرف قادری،مولانا افتخار چیمہ،قاری خلیل احمد مہروی،مولانا محمدنعیم جاوید نوری ،مولانا زوار حسین مہروی ،پروفیسر عابد رفیق،مولانا یاسین قصوری ،قاری لیاقت علی رضوی کے علاوہ دیگر ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔

دیگرارکان شوریٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے پیغمبر اسلام خاتم النبین اور اصحابہ کرام کی ناموس کے تحفظ کیلئے لازوال جدوجہد کرتے ہوئے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ اہل پاکستان کی غم اور سوگ میں ڈوبی ہوئی فضا حضرت کے ناموس رسالت کیلئے تاریخی کردار پر خراج تحسین پیش کررہی ہے۔جمعیت علماءپاکستان وسطیٰ پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میںامام شاہ احمد نورانی کے رفیق خاص اورانجمن طلباءاسلام کے بانی مفتی جمیل احمد نعیمی اورجمعیت علماءپاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن معروف سماجی رہنما، قائد اہلسنّت امام شاہ احمدنورانی کے عظیم کارکن اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے انتھک مجاہدملک بشیر احمد نظامی کے انتقال کو اہلسنت اور جمعیت علماءپاکستان کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا ۔اجلاس میں ارکان عاملہ نے مرحومین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے لوحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

Leave a reply