ملک لوٹنے والوں کا بائیکاٹ کریں! تحریر ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر

0
43

اللہ پاک نے اس مملکت خداداد پر بڑا کرم کیا ہے ورنہ جس بے دردی سے اس ملک کو ستر سال سے لوٹا جارہا تھا اچھے خاصی ترقی یافتہ ممالک بھی شائد ایسی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتے یا صفحہ ہستی سے مٹ جاتے
ناجانے کتنے ہی ایسے لوگوں کی داستانیں موجود ہیں جن کے پاس اس ملک پر حکمرانی کرنے سے پہلے کچھ نہیں تھا لیکن جیسے ہی حکومت میں آئے ان کے کاروبار،جائیدادیں بڑھتی چلی گئ بچوں کا رہن سہن بادشاہوں والوں ہوگیا
ہمارے ملک کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم آج بھی اس ملک کو لوٹنے والوں کے پیچھے نعرے لگاتے ہیں ،آپ نواز شریف کی مثال لیں جو اس ملک پر تین بار وزیراعظم رہا پنجاب میں ان کی تیس سال حکومت رہی لیکن پھر بھی یہ لوگ اپنا علاج کروانے آج بھی باہر بھاگتے ہیں ،ان کے پیچھے نعرے لگانے والوں سے کوئ پوچھے یہ آپ لوگوں کے ٹیکس کے پیسے ہی لوٹ کر گیا ہے جو پیسے اس ملک پر یہاں کی عوام پر خرچ ہونے تھے اس سے شریف خاندان نے باہر جائیدادیں اور کاروبار بنائے ،جس علاج کے لئے یہ لوگ باہر جاتے ہیں خدانخواستہ وہی بیماری اس ملک کے کسی غریب بندے یا کسی عام ن لیگی کارکن کو ہوجائے تو وہ کہاں جائے گا؟آخر ن لیگی کارکن ہمت کرکے یہ سوال کیوں اپنی قیادت سے نہیں پوچھتے؟عام آدمی نے اسی ملک میں رہنا ہوتا لیکن ان کے لیڈر اس ملک میں صرف حکومت کرنے آتے ہیں ،جس بندے کا کاروبار باہر ،بچے باہر،جائیدادیں باہر ،عیدیں اور شادیاں باہر وہ کس طرح اس ملک کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں
آصف علی زرداری کی پپلزپارٹی بھی ن لیگ اور نواز شریف کی طرح اس ملک پر کئ بار حکمرانی کرچکی ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ آج پورا ملک چھوڑیں ،صوبہ چھوڑیں زرداری کے اپنے شہر نوابشاہ اور پپلزپارٹی کے اپنے شہر لاڑکانہ کے حالات بھی آپ دیکھیں تو رونا آجائے جس بے دردی سے ان دونوں جماعتوں نے اس ملک کی عوام کے خون پسینے کا پیسہ لوٹا ہے ایسا تو شائد کوئ دشمن ملک بھی قابض ہونے کے بعد نا لوٹتا ہو
لیکن ہماری بے حسی دیکھئے ہمیں آج بھی لوگ ان دونوں جماعتوں کے پیچھے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں
یقین کریں یہ ہمارے ملک کا المیہ بن گیا ہے اب کوئ بندہ بھی سرکار کی چھوٹی سی ملازمت کرتا ہے تو وہ کہیں نا کہیں سے کرپشن ضرور کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہم لوگ جب یہ عام ملازم جو تھوڑی بہت کرپشن کرکے پیسے والا بنتا ہے تو اسی کے پیچھے ہاتھ باندہ کے کھڑے ہونے کو فخر سمجھتے ہیں
ہمارے پاس ایک عام میٹر ریڈر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنالیتا ہے اور ہم اس کی تعریف کے پل بادھتے نہیں تھکتے اس کی محنت کے گیت گاتے ہیں آخر کہاں گئ ہماری اخلاقیات ؟
اس لئے سب سے پہلے تو ہم سب کو عام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ جو بندہ اس ملک کا ایک روپیہ بھی لوٹے گا ہم کبھی اس کے پیچھے نہیں چلیں گے اس کی کوئ تعریف نہیں کریں گے بلکہ ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف ہم اپنا فرض سمجھ کر ہر موقعے پر آواز اٹھائیں گے
کرپٹ عناصر سے سوشل بائیکاٹ کریں گے ،یہاں تک کہ ایسے لوگ کرپشن کو خود کوئ بڑا جرم نا سمجھ لیں اور کرپشن کی گئ رقم قومی خزانے میں واپس نا کروادیں
کرپشن کے خلاف جہاد صرف وزیراعظم عمران خان صاحب کا ہی فرض نہیں بلکہ ہم سب پاکستانیوں کا یہ فرض بنتا ہے اس برائ کے خلاف علم جہاد بلند کریں تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے ہماری آنے والی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ خوشحال کرپشن سے پاک پاکستان ملے اور دنیا میں پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ ہو
اللہ پاک پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرمائیں اور ہم سب کو کرپشن کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a reply