ملک میں اب دہشت اور وحشت نہیں چلے گی،طاہر اشرفی

0
64
tahir ashraf

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں اور مسلمانوں کو برابری کے حقو ق حاصل ہیں،اسلام کسی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،جڑانوالہ میں ہونے والے نقصانات کا تدارک کیا جا رہا ہے،ملک میں اب دہشت اور وحشت نہیں چلے گی، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں،پاکستان صرف مسلمانوں کا نہیں غیر مسلموں کا بھی ہے،

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل، پاکستان علماء کونسل اور چرچز آف پاکستان کااعلی سطحی وفد جڑانوالہ میں جلائے گئے چرچ کے دورے کیلئے لاہور سے روانہ ہو گیا 50 رکنی وفد کی قیادت چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، چرچز آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل اور کیتھولک چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ سبسٹین شاء کررہے ہیں

جلائے گئے چرچ، گھر جلد بحال کیے جائیں :گریس بائبل فیلو شپ چرچ
گریس بائبل فیلو شپ چرچ ،گریس فیلو شپ لاءفرم، گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن اورکرسچن بزنس مین فیلو شپ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی، ناصر کالونی، عیسیٰ نگری اور مہاراوالا کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے ہمراہ نذر آتش کیے گئے چرچ اور مکانات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وفد میں شامل گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین اور گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پیٹر چارلس سہوترا،کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر، سینئر نائب صدر تیمور سندھو ، گریس فیلو شپ لاءفرم کے شہباز فضل ایڈووکیٹ سرویا،میڈیا کوآڈینیٹرآفتاب گل ،پاسٹر عاشر جوزف،پاسٹر صام ، پاسٹر مقصود گل ، پاسٹر ارشد،روی بھٹی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں،مقدس کتاب بائبل اور مکانات نذر آتش کرکے معاشرے میںفتنہ اور فساد پھیلانے والے پاکستان دشمن ہیںلہٰذا حکومت اور عدالت سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کوسخت سزائیں دیکر عبرت کا نشان بنائے ، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرجاگھروں کو جلدازجلد اصل حالت مےں بحال کیا جائے اورنذر آتش کیے جانے والے گھروں کے نقصان کا تخمےنہ لگاکر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر مالی امداد دی جائے۔گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین اور گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پیٹر چارلس سہوتراکا کہنا تھا کہ پاکستان دُشمن عناصر مسلم مسیحی فسادات پھیلا کر اختلافات اور نفرت کے بیج بو کر قومی یکجہتی کو نقصان اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے ہیں لہٰذا ملکی سلامتی کےلئے باہمی اتحاد، برداشت اور رواداری کے رویوں کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ گریس فیلو شپ لاءفرم کے شہباز فضل ایڈووکیٹ سرویانے وفاقی وصوبائی حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو واقع کی شفاف تحقیقات کرکے قانون شکنوں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی شخص کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور مقدس کتابوں کی توہین کرنے کی جسارت نہ کرسکے

جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

Leave a reply