ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا. وزیر صحت
ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا. وزیر صحت
ترجمان وزارت صحت کے مطابق قاہرہ میں مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی کمیٹی کا 69 واں اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت قادر پٹیل کی پریذیڈنٹ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کرسٹوفر سے قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے.
وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیر صحت قادر پٹیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں مزید 78 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 3ہزار 252افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جبکہ ایبٹ آباد، اٹک، باغ،ہری پور، اسلام آباد کے ڈینگی کے مریض راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں چکوال اور پشاور کے مریض بھی راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
محکمہ صحت کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال میں داخل ایک ڈینگی مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی سے اب تک 2 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف