پاکستان کی نئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں 3 سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے سینکڑوں پاکستانیوں کو روز گار ملے گا، ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف باقی ائیر لائنز پر سبقت لینے کی کوشش کریں گے بلکہ پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان اس خطے کا نہ صرف ایک اہم ملک ہے بلکہ اس کا محلے وقوع اس اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں سے ایک نئی ائیر لائنز کا آغاز کیا جائے جو پاکستان کو سنٹرل ایشن ممالک اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جوڑے ،پاکستان ایسا خطہ سرزمین ہے جہاں پر بہت سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ایوی ایشن انڈسٹری بھی ایک ایسی ڈومین ہے جہاں پر بہت سارا کام کرنے کی گنجائش موجود ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے نئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز لا کر ایک ادنی سی کوشش کی ہے ،
ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے ان خیالات کا اظہار پک ائیر لائنز انٹر نیشنل کے چیئر مین محمد زاہد سلیم ، وائس چیئر مین اعجاز احمد اعوان اور ڈائریکٹر عدنان علی اکبر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہےیہ کہ پاکستان کو دوسری دنیا سے اس طرح سے جوڑیں کہ ہمارا سیاحت کا شعبہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے آ جائے اور اس سے پاکستان میں احسن طریقے سے سرمایہ کاری اور جدید ائیر آپریشن کو متعارف کرا سکیں، پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کا بڑا حصہ سفری سہولیات کے لیے بیرونی ممالک کی ائیر لائنز پر انحصار کرتا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ملک کا سرمایہ نہ صرف پاکستان میں رہے بلکہ اس سے ہماری لوکل انڈسٹری کو بھی فائدا ہو، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں 3 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے سینکڑوں پاکستانیوں کو روز گار ملے گا ،
انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان








