ملک میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

0
37

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ حکومت جانے والی ہے، ملک میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ کشمیر کے پہاڑوں پر رہتے ہوں یا کیماڑی میں، عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔کراچی کے وائی ایم سی اے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوِئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت سندھ صوبے کی عوام کی بہود و ترقی کے لیئے بہتر کام کر رہی ہے۔
وائی ایم سی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیئے مواقعے فراہم کرنا بھی حکومتِ سندھ کا بھتر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پی پی پی کی حریف جماعتوں کی عادت بن گئی ہے، کراچی کے لیئے وہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی اور کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ساتھ نہ دینے اور محدود وسائل کے باوجود کراچی سمیت پورے صوبے کام ہو رہا۔

وفاقی حکومت اسِ صوبے اور کراچی کے ساتھ جو ناانصافی بار بار کر رہی ہے، عوام وہ دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان کی عوام کی واحد امید اب پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ انتخابات کے لیئے بھی مسلسل تیاریاں جاری رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ الیکشن موڈ میں ہوتی ہے۔ کشمیر سے لے کر کوئتہ تک، اوپر سے لے کر نچلی سطح تک تیاریاں جاری ہیں، بڑے بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے دونوں باقی جماعتوں کو بھگتا ہے۔ عوام دیکھ چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہے۔ اسی وجہ سے لوگ پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کمزور حکومت بھی ہے۔ اسی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی وقت عام انتخابات ہو سکتے ہیں اور اس لیئے ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ مولانا فضل رحمان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ اپوزیشن حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، بلکہ عوام دوست جماعت ہے۔ جس کی پالیسی عوام دشمن ہوگی، ہم ان کے دشمن ہوں گے اور جس کی پالیسی عوام دوست ہوگی، ہم ان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی میں آتا ہے، تو وہ برا ہوجاتا ہے۔ یہ رویئہ مناسب نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے، اس کے دروازے ان سب کے لیئے کھلے ہیں، جو اس حکومت کو ہٹانا، عمران خان کو بھگانا، اور ملک کو ایک پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم کی محنت سب کے سامنے ہے۔ صحت، تعلیم، پانی اور حتی کے توانائی کے شعبے میں محدود وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل کرنے لیئے نمایاں کام کیا ہے۔ اپنے دورہِ امریکا کے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ائندہ کچھ مہینوں میں وہ واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے، اور پھر موجودہ حکومت کی چیخیں نکل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ماضی میں جنرل مشرف کی حکومت کے بارے میں دعوے کرتا تھا کہ مشرف ہمیشہ برسرِ اقتدار رہے گا، لیکن صدر آصف علی زرداری نے اس مژرف کو بھی بھگا دیا تھا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جو بھی یکطرفہ فیصلہ کرے گی، اور صوبے کی عوام اور حکومت کو نظرانداز کرکے قدم اٹھائے گی وہ متنازعہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو اپنے ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔
عوام کو پتا ہے کہ ان کو درپیش مسائل کی ذمیدار یہ ہی دو پارٹیاں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو شہرِ کراچی کی بھتری کے لیئے محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کراچی میں ایڈمنسٹریٹر اور اسپیشل اسسٹنٹس کی مقرریوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Leave a reply