مری روڈ راولپنڈی زیر تعمیر پلازے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 9 ارب روپے مالیت غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کئے ۔ راولپنڈی میںیہ نجی بنک بتایا جاتا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کی ملکیت تھا۔ جنہوں نے ٹیکس بچانے کے لیے مل کر بنایا تھا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ جبکہ دوسری طرف چیئرمین آر ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔
چیئرمین آرڈی اے سیف انور جپہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن جاری رہے گا قبضہ مافیا اور ریاستی زمینوں پر قبضے کرنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قارئین گرامی اداروں میں اگر ایماندار اعلیٰ افسران ہوں تو پھر ملک ترقی کرتے ہیں۔ افسوس کا مقام ہے اس ترقی پذیر پاکستان کے طاقتور حکمرانوں نے عوامی راج کا نعرہ تو لگایا مگر عوامی راج کا سورج کبھی طلوع نہیں ہوا نہ ہی قانون اور انصاف کا راج ہوا اگر راولپنڈی جیسے حساس ترین شہر کا یہ حال ہے تو پھر کراچی اور پنجاب کے دوسرے شہروں کا کیا حال ہو گا ۔ کہیں چینی مافیا ۔ کہیں لینڈ مافیا ،کہیں ڈالر مافیا ، کیا یہ ملک ان مافیاز اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے لئے بنایا گیا تھا؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
پرویز الہی ایک بار پھر گرفتار
سیاسی جماعتوں میں شامل ایسے افراد کا بھی گھیرا تنگ کیا جائے جنہوں نے ا س ترقی پذیر ملک کے خزانے سے اربوں کا قرض لیا اور پھر معاف کروایا۔ مراعات در مراعات کے دریائوں میں غوطے لگانے میں مشغول قومی وسائل پرعیاشیاں کرنے والوں کوبھی پکڑاجائے ۔ ان عیاش افراد کی وجہ سے ریاست اور عام آدمی بے سروسامانی اور غربت کے سمندر میں غرق ہو رہا ہے۔ ذمہ داران ریاست ا س ملک کی قومی سلامتی پر اور عدلیہ تحصیل و ضلعی عدالتوں سے لے کر عدالت عظمٰی تک عدل کے بول بالا کے لئے اپنا کردار ادا کرے یہ ملک ترقی یافتہ صف میں کھڑا ہوسکتا ۔ انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے اور اعلیٰ پولیس افسران آزادی سے اپنا کام کریں۔