نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز

امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی
0
38
Maryam Nawaz

لاہور: چیف آگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

باغی ٹی وی: لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مریم نواز کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے، نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نواز شریف کے مقدر میں لکھی ہے۔

لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، اور نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو“ پروجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی، دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈ گورننس سے ہے نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔

نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، صرف ان کے پاس ہی پاکستان کی سربلندی اور ترقی کا منصوبہ ہے، اور انہوں نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا عوام نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بنا رہے، اپنی خوشحالی کو یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےسماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دیدیا

Leave a reply