نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا

0
35
Iphone

اس سال آئی او ایس 17 آئی فون صارفین کے لیے 18 ستمبر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی پہلی جھلک جون میں کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی تھی۔ ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون ایکس ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا اور 2017 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا، یعنی اگر آپ آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (یا 10) استعمال کررہے ہیں تو اب آپ کے لیے ایپل کی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ غیرمتوقع فیصلہ نہیں کیونکہ ایپل کی جانب سے پرانی ڈیوائسز کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ کو ہر سال ختم کیا جاتا ہے۔

آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13 اور 14 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہوگا۔ آئی فون 15 سیریز کے فونز جب صارفین کو دستیاب ہوں گے، تو ان میں بائی ڈیفالٹ نیا آئی او ایس سسٹم موجود ہوگا جبکہ مگر یہ واضح رہے کہ نئے آئی او ایس سسٹم تک رسائی ختم ہونے کے بعد بھی آپ کا پرانا آئی فون آئی او ایس 16 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا رہے گا، بس وہ نئے فیچرز سے محروم رہے گا۔ اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے مگر اسٹینڈ بائی موڈ نامی فیچر سب سے زیادہ خاص ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز

یہ فیچر آئی فون کی لاک اسکرین کو اسمارٹ ہوم ڈیوائس کی طرح کے ڈسپلے میں تبدیل کر دے گا۔ ایپل کا 3 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اس فیچر سے فون لاک ہونے پر بھی ڈسپلے پر موسم، کیلنڈر اپائنٹمنٹس اور نوٹیفکیشنز سمیت دیگر کو دیکھنا ممکن ہوگا۔ یہ نئی ٹیکنالوجی اس وقت مددگار ثابت ہوگی جب آپ کا آئی فون کسی میز کے اوپر رکھا ہو اور آپ اسے ان لاک کیے بغیر نوٹیفکیشنز یا دیگر تفصیلات جاننے کے خواہشمند ہوں۔

Leave a reply