
بغیر پروٹوکول کے نئے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی حلف اٹھانے کیلئے پہنچے ہیں جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ کیا اب پاکستان جیسے غریب ملک میں پروٹوکول کلچر ختم ہوجائے گا.
https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1703396601538986476
جبکہ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو برابر میں کھڑا کر کے حلف اُٹھایا ہے اور آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے.
خیال رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو برابر میں کھڑا کر کے حلف اُٹھایا، حلف برداری کے آغاز سے پہلے جسٹس قاضی فائز نے اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بُلایا اور اپنے ساتھ کھڑا کیا جبکہ سرینا عیسیٰ حلف برداری مکمل ہونے تک ان کے ساتھ موجود رہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز
نیا آپریٹنگ سسٹم کل سے آئی فون صارفین کیلئے دستیاب ہوگا
لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف
یاد رہے کہ حلف لینے والے صدر عارف علوی نے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھیجا تھا اور چار سال قبل صدر نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت جو ریفرنس بھیجا تھا اس میں سرینا عیسیٰ کو بھی انکوائریز میں پیش ہونا پڑا تھا۔