ملکی معیشت بارے جسٹس گلزار نے کیا تبصرہ کیا

سپریم کورٹ میں سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزاراحمد نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک سروسز ایکٹ2010 کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے،ہم نے لوگوں کو بغیر کام کیے10 ،15 سال کی تنخواہیں اورمراعات دے دیں ،کیاارباب اختیار ملک کو کنگال کرنے کا اختیاررکھتے ہیں؟انہی وجوہات پرہم جگہ جگہ سے پیسے مانگ رہے ہیں۔ملک معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سب انسپکٹر قمرالاسلام کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔

جب کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ دعوی کر چکے ہیں کہ معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے .زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے،ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21فیصداضافہ ہواہے،حکومت کےموثراقدامات سےملکی معیشت کوسنبھالاملاہے،ملکی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی،4فیصداضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے،ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیںبزنس مینوں کوفوری طورپر30ارب روپےنقد دیں گے،آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان کےلیےدوسری قسط کی سفارش کی ہے، ایف بی آرکی وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں،

Shares: