ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

0
44
ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار #Baaghi

ملتان، اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا ملزم گرفتار-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

Leave a reply