سوئی سدرن نے سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے لیے بند کر دیئے ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسین کا کہنا ہے کہ منگل 22 جون سے غیر معینہ مدت تک گیس بندش کا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز رات 12 بجے سے بند کر دئیے گئے ہیں اب 29 جون کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں سندھ حکومت کی کارکردگی اس قدر خراب اور بری ہوچکی ہے کہ ہر طرف سے آوازیںاٹھنے لگی ہیں. ایسی ہی آواز امبر دانش کی ہے جس نے سندھ حکومت کے کراچی کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور نالے کی توسیع کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے .
ان کا کہنا تھا کہ کیا بات ہے کہ سپریم کورٹ کو سندھ حکومت کے انتظامی مسئلے پر خود بات کرنا پڑی. سندھ حکومت جو دو دہائیوں کے قریب سندھ پر براجمان ہے ا س نے سندھ اور کراچی میں ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے . اور اس بات کو چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں . ان کو عوام کا کیوں ذرہ بھی خیال نہیں ہے
امبر دانش کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگر ہر طرف سے پریشر اور تنقید پر کچھ کام شروع کرہی لیا گیا ہے تو تجاوزات کے سلسسلے میں جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو کوئی متبادل یا معاوضہ نہیںدیا جارہا .اس وقت جو آپریشن شروع ہوئے ہیں جیسے گجر نالہ ، اورنگی نالہ یا لیاری ندی کو وسیع کر نے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس میں تجاوزات کو گرا کر متاثرین کو کچھ نہیںدیا گیا-
حکومت اس پر سٹے آرڈر پر سٹے آرڈر لیتی رہی، لیکن کراچی کا سارا فنڈ اور اتنطامی معاملات اپنے پاس ہونے کے بعد انہوں نے کچھ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا .جب کہ اس سے پہلے مصطفیٰکمال اور نعمت اللہ خان کے زمانے میں ایسا ہوتا رہا-
امبر کا کہنا تھا کیا جو متاثر ہیں ان کا کارڈ جعلی ہے یا وہ پاکستان کے شہری نہیں ہے . ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے .ریاست مدینہ کے خلیفۃ المسلمین کو اگر تھوڑا سا خیال ہے تو ان شہریوں کا بھی کچھ سوچیں، سندھ حکومت نے بالکل ہی ان کو فراموش کردیا ہے . اور اگر ان لوگوں کے مسائل نہ حل کیے گئے تو ایسا طوفان آئے گا پھر اس سے نہیں رکے گا