ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل اسلام آباد سے اہم شخصیت کا بلاول سے رابطہ

ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل اسلام آباد سے اہم شخصیت کا بلاول سے رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے اہم شخصیت نے رابطہ کیا ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلاول بھٹو سے ان کی صحت کےبارےمیں دریافت کیا،صادق سنجرانی نے بلاول زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہوں،

صادق سنجرانی نے بلاول بھٹو سے انکے والد آصف زرداری کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا ،بلاول زرداری نے صحتیابی کی دعا اور عیادت کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ بلاول زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بلاول نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، بلاول آج ملتان میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے میں بھی شریک نہیں ہو رہے بلکہ آصفہ جلسہ سے خطاب کریں گے

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔ بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔

Comments are closed.