ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے پروازو فنی خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی

3 سال قبل
تحریر کَردَہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملتان سے سعودی شہر جدہ جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی اتار لیا گیا۔

باغی ٹی وی: پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 9739 نے کراچی میں ٹیکنیکل سیف لینڈنگ کی، کراچی قومی ایئر لائن کا انجینئرنگ بیس ہونے کی وجہ سے مذکورہ طیارہ یہاں اتارا گیا ہےجبکہ کراچی میں طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو جدہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پہلے طیارے کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے، جو اب پرواز کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔

پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول اچانک تبدیل:لاہور آنے والوں کواسلام آباد اتارنے کا حکم…

گزشتہ روز لاہور میں اچانک موسم کے شدید سلسلے کے باعث پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں تھیں پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 اسلام آباد اتر گئیں اس دوران موسم سے متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا جبکہ لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئیں تھیں-

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہےموسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں-

معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

Latest from پاکستان