راولپنڈیکے علاقے راول روڈ پر ملزم کو نشاندہی اور اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم وہاب زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس پارٹی الحمدللہ محفوظ رہی،

گرفتار ملزم وہاب راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں چوری، کار چوری، رابری، ناجائز اسلحہ اور اقدام قتل کے دو درجن کے قریب مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار ملزم وہاب تھانہ دھمیال کے رابری کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے، 4 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی اور ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزم چند روز قبل اپنے محلے دار کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ وارث خان میں گرفتار ہے، ملزم کو شک تھا کہ اس کا محلے دار پولیس کو اس کے بارے میں اطلاعات دیتا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

دوسری جانب راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے،شہری کے اغواء کی شکایت پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی اور قانونی کارروائی کا حکم دیا، صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی عمران ارشاد کو بازیاب کروا لیا، سی پی او نے واقعہ کے بارے میں علم ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او مورگاہ عدیل خان کو معطل کر دیا، واقعہ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے، اغواء کنندہ نے مغوی کی اہلیہ کے نمبر پر کال کر کے 70 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، صدر بیرونی پولیس نے مناسب حکمت عملی سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروایا، واقعہ کا مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہےکہ کسی پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر قانونی کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز ہرگز قابل برداشت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات یا ان کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،

Shares: