ممبئی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ساتھ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے حملے کے ملزم کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
یہ حملہ سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں رات تقریباً 3 بجے کے قریب کیا گیا تھا، جس میں سیف علی خان نے ڈکیتی کی کوشش کو مزاحمت کر کے ناکام بنایا۔ تاہم، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کا تعلق اس وقت سے ہے جب حملے کے تقریباً 6 گھنٹے بعد ملزم نے دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے۔ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والی اس ویڈیو میں ملزم کو نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ دکان میں ہیڈ فون خرید رہا ہے۔اقرا موبائل شاپ سے ملزم نے ہیڈ فون خریدا،
اس ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو باندرا کے ریلوے اسٹیشن پر بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیوز اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ملزم نے سیف علی خان پر حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں حرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ حملے کے دوران ملزم نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں اداکار کو 6 گہرے زخم آئے، جن میں سے دو زخم بہت گہرے تھے اور ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ تاہم، سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ علاج کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور ویڈیوز کی مدد سے اس کی شناخت کے عمل کو تیز کر دیا ہے تاکہ جلد از جلد ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔
سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی
ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ
سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا
سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا
سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل
سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں
خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی
سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار
سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق
سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر
سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف
سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار
کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ
زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی