خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی. اس کیس میں ہرصورت انصاف ہوگا. وزیر اعلیٰ پنجاب
خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی. اس کیس میں ہرصورت انصاف ہوگا. وزیر اعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی : سانحہ گجر پورہ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ "خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی. اس کیس میں ہرصورت انصاف ہوگا.
ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اورجدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں”
"خاتون کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی. اس کیس میں ہرصورت انصاف ہوگا.
ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سائنٹفک اورجدید انداز سے تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں" – @UsmanAKBuzdar— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) September 10, 2020
سیالکوٹ موٹروے کے قریب پیش آنے والے واقعے پر تفتیشی عمل پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لےرہےہیں
"ایسے اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، ملزمان کو جلد قانون کی گرفت لانے کے لیے IG پولیس کو ہدایات دی ہیں”
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔