10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،نعش سوئمنگ پول میں ڈبونے والے ملزم پر عائد ہو گی فرد جرم

0
46
Crime news, rape, murder, Pakistan crimes, leaked videos, kill, police, Punjab police, Sindh police, kpk police, Kashmir, Pakistan news, crime investigation, inestigation, crime movies, full video,

سیشن کورٹ، سوئمنگ پول کے مالک کی دس سالہ بچی ماریہ کیساتھ زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ کیس کی سماعت وہئی

عدالت نے ملزم علی رضا کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ،بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم علی رضاکو عدالت میں پیش کیا گیا ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مدثرفرحان نے کیس کی سماعت کی ، کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

بچی کے والد سمیت لواحقین نے کورٹ روم کے باہر احتجاج کیا، اس موقع پر بچی کے وارثان نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے کمرہ عدالت کے باہر بچی کے رشتہ داروں نے نعرہ بازی کی اور ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا،

واضح رہے کہ کہ تھانہ مناواں کی حدود میں 10سالہ بچی ماریہ کو قتل کر کے نعش سوئمنگ پول میں ڈبونے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کیا گیا تھا، واقعہ کے حوالہ سےپولیس حکام نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم علی رضا نے معصوم بچی کو اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،منہ اور گلا دبا کر قتل کر دیا،سفاک ملزم نے گھناؤنے فعل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے مقتولہ کی لاش سوئمنگ پول میں پھینک دی،ماریہ اپنے بھائی سجاد اور 05 سالہ بہن عجرہ کے ساتھ ملزم کے سوئمنگ پول پر نہانے آئی تھی، سوئمنگ پول کا مالک علی رضا بچی کو بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیا،ماریہ کے کافی دیر نظر نہ آنے پر بہن بھائی نے سوئمنگ پول مالک سے دریافت کیا،ملزم علی رضا نے مقتولہ ماریہ کے بہن بھائی کو کہا کہ ان کی بہن گھر چلی گئی ہے،بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کے سوئمنگ پول میں ڈوب جانے کا ڈرامہ رچا دیا،اصل ملزم تک پہنچنے کے لیے 11مشکوک افراد کے ڈی این اے اور پولی گراف ٹیسٹ کروائے گئے،

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

Leave a reply