ممبئی،سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی،سات کی موت،46 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد کی جھلس کر موت ہو گئی ہے، 46 افراد زخمی ہیں،چار کاریں، 30 موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی
ممبئی کے علاقے آزاد نگر میں سات منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ساری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ پارکنگ سے شروع ہوئی اور عمارت تک پہنچی، پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جلیں تو آگ نے شدت پکڑی،آگ سے جھلس کر سات افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں، 46 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے کا کام کیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل مکمل جلا دی، باقی منزلیں بھی متاثر ہوئی ہیں، مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع کر دی ہیں، آگ لگنے کا واقعہ رات تین بجے پیش آیا تھا،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں