یہ بھارت ہے جہاں 5 روپے کا چینج مانگنے پرموت دے دی گئی
ممبئی : بھارت جہاں انسانیت کا قتل عام کھیل بنتا جارہاہے، ممبئی میں فقط 5 روپے کا چینج لینے پربڑھنے والے تنازعے میں ایک 68 سالہ شخص کومارمارکرماردیا گیا ، اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ دہلی کے ایک سی این جی اسٹیشن پررونما ہوا
باغی ٹی وی کےمطابق میگاتھان سی این جی اسٹیشن پر68 سالہ رمندولرسنگھ نے اپنی گاڑی میں سی این جی ڈلوائی اورپھرجاتے جاتے سی این جی ڈالنے والے آدمی سے یہ بھی کہہ دیا کہ اگرہوسکے تومجھے پانچ روپے کا چینج دے دیں،مجھے ضرورت ہے
اس پرسی این جی پرکام کرنے والے اس شخص نے نہ صرف انکارکیا بلکہ رمندولرسنگھ کی تذلیل کی جس پریہ تنازعہ شدت اختیارکرگیا ، ساتھ ہی کھڑے ہوئے سی این جی اسٹیشن پردیگرملازمین نے رمندولرکومارمارشدید زخمی کردیا جوزخموں کی تاب نہ لاکرہلاک ہوگیا