ممبئی میں خوفناک دھماکا، آواز 15 کلومیٹر تک سنی گئی، ہر طرف افرا تفری، کیا نقصان ہوا؟

0
33

ممبئی میں خوفناک دھماکا، آواز 15 کلومیٹر تک سنی گئی، ہر طرف افرا تفری، کیا نقصان ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی ہے، واقعہ ممبئی کے قریب پیش آیا، ممبئی کے علاقے تاراپور میں ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، بھارتی سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

جس وقت فیکٹری میں دھماکا ہوا اسوقت مزدور کام کر رہے تھے، دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، دھماکہ کیسے ہوا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا.دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی. دھماکے کے بعد فیکٹری کی دیواریں منہدم ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے.

پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ 15 کلومیٹر کی دوری تک دھماکے کی آواز سنائی دی گئی.

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے بھارتی حکومت نے 5 لاکھ کا اعلان کر دیا ہے،

Leave a reply