ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

0
123

سرگودھا 16 اگست (اے پی پی) ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے انہیں جتنا بااختیار بنائیں گے، ملک اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا پاکستان میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی شمع کو جلانے کے لئے ہمیں اپنے اختلافات کو فراموش کرنا ہوگا، اب ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کی میراث نہیں عوام نے جیسے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا،اس میں ہی ہم سب کی بقاء ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وکلاء کو چاہئے کہ وہ ملک میں انصاف کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اپنے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور یوم آزادی پر مسرت طریقے سے گزرنے پر حکومت اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔

Leave a reply