حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے ،ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے عدالت کی جانب سے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے اگر حکومت بغیر گارنٹی کے انہیں ملک سے باہر جانے دیتی ہے اور وہ واپس نہ آئے تو اس کی ذمہ داری تو حکومت پر ڈال دی جائیگی اس لئے حکومت نے سکیورٹی بانڈ مانگے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کی اجازت دی ہے نہ کہ بیرون ملک جانے کی‘ کسی بھی مجرم کو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش کرنا متعلقہ فریق کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولتیں ہر صورت فراہم کی جائیں اور اس کیلئے ان سے سکیورٹی مانگی جارہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سکیورٹی دینے میں ن لیگ کی ہچکچاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے اگر ان کے دل میں چور نہیں ہے تو وہ سکیورٹی بانڈ جمع کرادیں۔

Comments are closed.