مزید دیکھیں

مقبول

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...

فلمسٹار ممتاز بیگم کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

سینئر اداکارہ ممتاز بیگم جو کہ ان دنوں لاہور میں موجود ہیں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے جو کہ شوبزکیرئیر شروع کرنے جا رہا ہے۔ ممتاز بیگم نے لاہور میں کئی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، حال ہی میں انہوں نے جو اہم ملاقات کی ہے وہ ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف۔تفصیلات کے مطابق ممتاز بیگم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے، ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری نے اس موقع پرحمزہ شہباز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کے صدر سینئر اداکار طاہر انجم اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں۔ انکی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں،ہم سب نے ان کی اپنے بچپن میں فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔ آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

جبکہ ”ممتاز ببگم نے کہا کہ جب میں کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا”،آج جدید لاہور ہے،لاہور میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور میری دعا ہے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے۔انہوں نے مزیہ یہ بھی کہا کہ طاہر انجم کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ سے ملاقات کروائی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی تو آگئے مگر پاکستانی فنکار بھی بھارت آئیں گے؟راہل ڈھولکیا

فلم انڈسٹری اور مداحوں کا شکرگزار ہوں شاہد حمید

ماورا حسین 31 برس کی ہو گئیں