فوادچودھری پر فراڈ کا مقدمہ،مناسب آرڈر جاری کریں گے،عدالت

pti

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کا مقدمہ ،فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر تاحال عدالت پیش نہ کیاجاسکا۔

فوادچودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت پیش ہوئے،سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے کی۔وکیل نے کہا کہ ابھی تک فوادچودھری کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، ہم عدالتی احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ جیل حکام سے کہاتھا پیش کریں، ابھی آرڈر کردیتے ہیں۔دیکھ لیتے ہیں، دوسرے طریقہ سے بھی حاضری لگ سکتی ہے۔دوسرے طریقہ سے حاضری پر ان کی طبیعت وغیرہ کا پوچھ لیں گے، وکیل نے کہا کہ عدالت احکامات جاری کرسکتی ہے، مناسب آرڈر جاری کر دیں۔ابھی تو چالان بھی نہیں آیا، دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا،فوادچودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

Comments are closed.