میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کا ضلع وسطی کی تمام یوسیز کا دورہ

0
31

بلدیہ وسطی میں عید الفطر کے موقع پر صفائی ،ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔مساجد ،امام بارگاہوں اور عیدگاہوں کے اطراف اور راستوں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ راستوں پر چونے کے چھڑکائو کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت ۔عید کی نمازوں کے لئے مختص میدانوں سے کوڑا کرکٹ پہلے ہی صاف کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایم سی سینٹرل کی افرادی قوت اور مشینری عوامی شکایات کے حل اور بلدیاتی خدمات مہیا کرنے کے لئے ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی اپنے زیرِانتظام چاروں زونز، نیو کراچی ،نارتھ ناظم آباد ، گلبرگ اور لیاقت آباد کی تمام یوسیز کا سپرٹینڈنگ انجینئر،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،ڈائریکٹر موٹر وہیکل اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز سینی ٹیشن کے ہمراہ باری باری ہر زون کا دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی افسران و کارکنان کی کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے۔
میونسپل کمشنر علی زیدی نے سینٹری ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کارکنان سے بہتر اور موئثر خدمات لینے کے لئے اثر انگیز منصوبہ بندی کی جائے تاکہ کسی کارکنان اپنے کام دل جمعی سے کرسکیں ۔تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے سینٹری ورکرز عوام کی خدمت ،گلیوں ،سڑکوں ،بازاروں اور عوامی اجتماعات کے مقامات کی مسلسل صفائی میں مصروف ہیں بلدیہ وسطی کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ آن روڈز تمام گاڑیاں بشمول ڈمپر ،لوڈرز، ٹریکٹر ٹرالی اور باب کیٹ سے کام لے رہا ہے تاکہ عوام عید الفطر صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں منا سکیں ۔

Leave a reply