اداکار منیب بٹ جو نہ صرف ڈراموں میں نظر آتے ہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں وہ اپنے حوالے سے اپنے مداحوں کو یوٹیوب پر اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. ان کا یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے. حال ہی میں ان کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز مکمل ہوئے ہیں جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ مجھے سپورٹ کرتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ سنتے ہیں، مجھے ٹی وی کے ساتھ ساتھ میرے ذاتی چینل پر بھی سپورٹ کرتے ہیں.
”منیب بٹ کی سالی منال خان بھی یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں”، یاد رہے کہ منیب بٹ نے چھوٹی سکرین کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی ایک بار قسمت آزمائی تھی لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی، اور وہ دوبارہ فلموں میں نظر نہیں آئے، منیب بٹ منفرد کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں. منیب بٹ سیاست میں بھی کافی دلچپسی رکھتے ہیں اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں. منیب بٹ یوٹیوب چینل کے علاوہ ٹویٹر پر بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں .