منحرف ارکان ڈی سیٹ، پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کر دیا
پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخاب ہوگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن ان تمام سیٹوں پر ہو گا جن کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیئے تھے جس کی بنا پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، آج ان سیٹوں پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا ہے 20 حلقوں میں انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 4 تا 7 جون جمع کرائے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر 20 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا
لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے
پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم
درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت