مقدسات کی توہین پر سزائے موت ہونی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کا اتفاق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن ہے جو مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر جاری ہے، آج کے افطار پروگرام میں مبشر لقمان کی میزبانی میں علماء کرام نے شرکت کی.

نبی کریم کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے جتنا کر سکتے ہیں، جس کا قول کچھ ہے اور عمل کچھ یہ صحیح نہیں

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ نبی کریم کو اچھے گھوڑے پسند تھے، تو کیا زمانے کی اچھی چیز پسند کی جاتی ہے،ہمیں مسائل میں اجتہاد کی ضرورت ہے، ہم ایک دوسرے کو زیرو کرنے کی بجائے اجتہاد کریں ، زیرو کرنے اسے نااتفاقی پھیل رہی ہے

لندن سے نجم شیراز نے کہا کہ کہ آپ کی یہ سوچ اچھی ہے، اللہ نے نبی کریم کے ذریعے احکامات اتارے ، جو حد اللہ نے لگا دی اور جس دین کی نبی کریم نے دعوت دی اس پر چلنا چاہئے،اللہ نے جو راستہ بتایا اس پر بھی چلنے میں کامیابی ہے، اختلافی امور میں بھی اللہ کے راستے ٕپر عمل کرین گے تو کامیابی ملے گی، قرآن کا راستہ سب سے سیدھا ہے، بشرطیکہ ایمان والے ہوں، جو سامنے والا ہے اسے بھی ہم نے سیکھنا ہے اختلافی مسائل پر بات کرنے کی بجائے اختلافات کو ختم کرنا چاہئے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی نے پاکستان اور اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ،

مفتی حقانی نے کہا کہ حرم میں جاتے ہیں وہاں ہاتھ باندھ کر، چھوڑ کر نماز پڑھی جارہی ہے، کوئی فتویٰ بازی نہیں ہوتی ، لیکن یہاں فتویٰ بازی بہت ہے، مولانا طارق جمیل نے شاگردوں کو نصیحت کی کہ اپنا مسلک پڑھیں لیکن مسلک کو ممبر پر نہ لے کر جائیں

علامہ موسوی نے کہا کہ یہاں برداشت نہیں ہے، پاکستانیوں میں عدم برداشت ہے، ہم اچھی باتوں کے بھی خلاف ہو جاتے ہیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم بات کرتے ہین لیکن ہمارے پاس دلائل نہیں ہوتے، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے آگاہی کی ضرورت ہے، ہم جج نہیں بن سکتے، کسی کو برا نہیں کہہ سکتے، یہ نبی کی سنت ہے،ہمارے ہاتھ، زبان سے کسی کو تکلیف نہ ہو،

https://www.youtube.com/watch?v=fVyu4NqDS1c

مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ نماز میں وسوسے کا آنا شیطان کی طرف سے ہے ،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امام جعفر سے کسی نے پوچھا کہ مجھے کیسے پتہ چلے کہ میری نماز قبول ہو گئی تو انہوں نے کہا اگر دو نمازوں کے درمیان کوئی گناہ نہیں کرتے تو سمجھیں کہ نماز قبول ہو گئی ہے

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ نماز میں خیالات، وسوسے، اس حوالہ سے سوچنا چاہئے کہ یہ کیوں آتے ہیں، اگر نماز سمجھ میں آ رہی ہو گی، کاروبار دفتر تک ہی ہو گا تو نماز سمجھ کر پڑھیں گے تو وسوسے نہیں آئیں گے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سورۃ العصر کی 3 آیتیں ہیں اگر یہ پڑھ لیں اور انکو سمجھ لیں تو یہ انسان کے وجود کو ہلا دیتی ہیں، بشرطیکہ سمجھ جائیں، جس حالت میں اللہ کا پیغام پہنچ گیا، قرآن مجید ہے، احادیث پہنچی اور اس نے نہ مانا تو اس کی تو کوئی بچت ہی نہیں لیکن جس تک جتنی تعلیم پہنچ گئی اسکی پکڑ بھی زیادہ ہو گی

مفتی حقانی نے کہا کہ علم والے کا مرتبہ زیادہ ہے، وہ گناہ کرے گا تو اس کا گناہ زیادہ ہو گا اور اگر ثواب کرے گا اسکا درجہ بھی زیادہ ہو گا،

مبشر لقمان نے کہا کہ اغیار میں تعلیمات بہت ہیں اگر ان میں ایمان آ جائے تو وہ ہم سے بہتر مسلمان ہوں، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لائن میں لگنےا ور اشارے پر رکنے کی عادت نہیں ہے، اللہ نے جو احکامات اصول دیئے ان پر عمل کرنا ہے جہاں سے روکا ہے وہاں پر رکنا ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اسی کے سینے میں اترتا ہے جس کو اللہ ہدایت دے، کسی اور کے سینے میں وہ نہیں اتر سکتا، علامہ موسوی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہے جس کو چاہتا ہے اللہ اسکو ہدایت دیتا ہے، ہمارے پاس بھارت میں کتنے ہندو ہیں لیکن اللہ نے انکو ہدایت نہیں دی، اللہ نے ہمیں انسان بنایا پھر مسلمان بنایا ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے ، اگر انسان کی بجائے حیوان بناتا تو وہ بھی بنا سکتا تھا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر حیوان ہوتے تو شاید چینی کھا جاتے.

مفتی حقانی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ہیں لیکن تربیت نہیں ہے، نجم شیراز نے کہا کہ جب میری کوئی تضحیک کرے تو مجھے آگ لگ جاتی ہے، عوام رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کو غور سے سن رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں، اللہ نے اپنی چاہت چھپائی نہیں ہے بلکہ بتا دیا ہے کہ یہ لائن ہے اس پر چلو، اللہ ہدایت دیتا ہے اس کو جو رجوع کرتا ہے. ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنے نسخے بتانا شروع کر دیں تو کچھ نہیں ملے گا، اللہ سے مانگیں گے تو ہدایت ملے گی، قرآن مجید عظیم کتاب ہے جو انسانوں کے کردار کو سنوارتی ہے.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر عمل کرنا چاہئے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہب میں بحث نہیں ہوتی، بلکہ پیغام اور دعوت ہوتی ہے، مفتی حقانی نے کہا کہ آپ کسی کو زبردستی نہیں منوا سکتے، جس کو چاہے اللہ ہدایت دے، دنیا اللہ ہر کسی کو دے دیتا ہے لیکن دین اسکو دیتا ہے جو اس سے مانگتا ہے، پہلے مانگو پھر اللہ دے گا

علامہ موسوی نے کہا کہ آخرت مسلمان کے لئے ہے، کافر کو دنیا ملے گی ، دنیا میں اسکی دعائیں قبول ہوں گی لیکن آخرت میں انکو کچھ نہیں ملے گا،مفتی حقانی نے کہا کہ قرآن میں ہے کہ سب سے نچلے درجے میں جنہم میں منافق ہو گا، ہمیں کسی نے اختیار نہیں دیا کہ ہم فتویٰ دے دیں کہ وہ منافق ہے، نفاق کا تعلق دل سے ہے اور یہ اللہ جانتا ہے

مفتی حقانی کا کہنا تھا کہ اب نبی کریم آخری نبی بن کر آئے ، نبی کریم کو نبی کے ساتھ آخری نبی بھی ماننا پڑے گا، مبشر لقمان نے کہا جضرت عیسی آئیں گے تو وہ بھی دین محمدی کو لے کر آگے چلیں گے انکی اپنی شریعت ختم ہو چکی ہے.

مشبر لقمان نے کہا کہ جو نشانیاں سعودی عرب میں نظر آرہی ہیں اس سے یہی نطر آتا ہے کہ امام مہدی آ چکے ہیں،‌ڈاکٹر اسرار بھی یہی کہہ چکے ہیں،

علامہ موسوی نے کہا کہ امام مہدی کی آمد کی کچھ نشانیاں پوری ہو چکی ہیں، اہلسنت کے علماء کرام کی کتابوں میں بھی ایسا ہی لکھا گیا ہے،

مفتی حقانی نے کہا کہ گستاخی پر پابندی اور اسکی سزا موت ہو نی چاہئے، مقدسات کی گستاخی پر سزا موت ہونی چاہئے. مبشر لقمان ، علامہ موسوی نے انکی تائید کی.

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

 

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

Shares: